• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی ایل کو بطور امن کا سفیر جوائن کروں گا، شعیب اختر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ وہ 6 اگست سے شروع ہونے والی کشمیر پریمئر لیگ کو بطور امن کے سفیر جوائن کریں گے۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے ’شعیب اختر پِیس ایمبیسڈر‘ کا ٹرینڈ زیر گردش ہے۔

اب شعیب اختر نے اس ٹرینڈ پر ردعمل دیتے ہوئے صارفین کا شکریہ ادا کیا ہے، شعیب اختر نے لکھا کہ ’کے پی ایل کو بی سی سی آئی کیوں متنازع بنارہا ہے جبکہ کے پی ایل تو دونوں ملکوں کیلئے ایک امن کے پُل کا کام کرے گی۔‘

سابق کرکٹر نے کہا کہ آپ سب کا میرے لیے ٹرینڈ بنانے کا شکریہ، آپ سب کی پُرزور فرمائش پر ہی میں کے پی ایل میں بطور امن کے سفیر حصہ لوں گا۔

واضح رہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کے انعقاد سے قبل ہی بھارت کی بوکھلاہٹ اور مذموم سازشیں بے نقاب ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

کشمیر پریمیئر لیگ کے انعقاد پر جنوبی افریقا کے ہرشل گبز کے بعد انگلینڈ کے مونٹی پینسر نے بھی بھارتی کرکٹ بورڈ کا چہرہ بے نقاب کردیا۔

تازہ ترین