تیزی سے پھیلنے والا بھارتی کورونا وائرس ڈیلٹا ویریئنٹ چین کے 20 شہروں میں پھیل گیا۔ ووہان میں بھی ڈیلٹا ویریئنٹ کے سات کیسز سامنے آگئے۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین میں کورونا ڈیلٹا ویریئنٹ کے باعث مختلف شہروں میں لاکھوں افراد کو گھروں تک محدود کردیا گیا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چین کے شہر ووہان میں بھی کورونا ڈیلٹا ویریئنٹ کے سات کیسز سامنے آگئے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 42 لاکھ 27 ہزار 765 ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد باضابطہ ذرائع سے جمع ہونے والے اعداد و شمار پر مبنی ہیں۔
دسمبر 2019 سے اب تک 19 کروڑ 82 لاکھ 27 ہزار 50 افراد کورونا کا شکار ہوئے، جبکہ اس وائرس کا شکار ہونے والوں کی اکثریت صحتیاب ہوچکی ہے۔