• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: بیرون ملک سے آنیوالوں نے معلومات چھپائی تو انپر پانچ لاکھ ریال جرمانہ ہوگا

سعودی عرب کی حکومت نے کورونا سے معلومات چھپانے پر میں میں 5 لاکھ ریال تک جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت آنے والے مسافروں یہ بات بتانے کے پابند ہوں گے کہ وہ کورونا وبا سے متاثرہ کسی ملک یا وائرس کی کسی نئی شکل سے متاثرہ ملک گئے ہیں یا نہیں۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی پروازوں سے آنے والوں، فضائی کمپنیوں، بحری جہازوں اور گاڑیوں کے آپریٹرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ مملکت پہنچنے پر بتائیں کہ وہ کورونا وبا سے متاثرہ کسی ملک یا وائرس کی کسی نئی شکل سے متاثرہ ملک تو نہیں گئے؟

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے جان بوجھ کر بات چھپانے پر پانچ لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔

تازہ ترین