• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوش علاقوں کے کلبز میں کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمد نہ ہوسکا

لاہور(خصوصی نمائندہ) کورناجیسی موزی وبا سے نمٹنے کے لیے جہا ں حکومت اور نجی شعبہ بھر پور کوشش کر رہا ہے ۔ وہاں پوش کمیونٹی اور پوش علاقوں میں قائم کلبز میں کرونا ایس او پیز پر عمل درآ مدایک خواب بن گیا۔ داخلی دروازوں پر ماسک پہنے سیکورٹی گارڈز اور دیگر عملہ ممبران کو جب ایس او پیز پر عمل در آمد کے حوالے سے چیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو انہیں جھڑکیاں اور بعض صورتوں میں گالیاں سننا پڑتی ہیں اور کلبز اتھارٹی کو جب شکایت کی جاتی ہے تو وہ بھی بےبس نظر آتے ہیں۔سرکاری ادارے بھی اس طرف تو جہ نہیں دیتے۔
تازہ ترین