• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلدبلدیاتی انتخابات کی تاریخ کااعلان کردیاجائیگا،میاں محمو دالرشید

لاہور(خصوصی رپورٹر)و زیربلدیات پنجاب میا ں محمود الر شید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی بھرپورکو شش ہے کہ بلدیاتی انتخابات جلد از جلد کروائے جائیں۔ پنجاب اسمبلی کے آئند ہ اجلاس میں قا نونی عمل مکمل کر کے جلد بلدیاتی انتخا بات کی تار یخ کا اعلان کیا جائے گا۔ پنجاب کی تاریخ کا مضبوط لوکل گورنمنٹ سسٹم لا رہے ہیں جس میں تیس فیصد ترقیاتی بجٹ براہ راست ویلج کونسل کے اکاؤنٹ میں جائے گا۔تمام تحصیلوں کے ناظم اور میئر کا انتخاب براہ راست ہوگا۔میاں محمود الرشید نے یہ بات پی ٹی آئی کی مقا می قیا دت کے ساتھ کمشنر آفس راولپنڈی میں پر یس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا ملک دشمن بیانیہ چلنے والا نہیں، عوام نے اسے مسترد کر دیا ہے۔ ن لیگ کے سمجھدار لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کے پاؤں کے نیچے سے زمین سرک رہی ہے ۔ شہباز شریف کے اکاؤنٹ سے ستائیس ارب روپے نکلے یہ سب کچھ ثابت شدہ ہے ۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے کی پراسیکیوشن کمزور ہے اس پر نئی قانون سازی کی ضرورت ہے ۔
تازہ ترین