• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدائے 8 اگست کی یاد آج بھی زندہ ہے، اے این پی

کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری مالیات ایڈووکیٹ صابر خان مندو خیل ،صوبائی سیکرٹری ثقافت حیات خان حیات ،صوبائی سیکرٹری لیبرایمل خان ایسوٹ صوبائی آفس سیکرٹری سمیع آغاصوبائی سالاراعلی عبدالغنی دارنی نے ایک بیان میں شہدا ئے 8اگست کے عظیم وکلاء صحافیوں کی پانچویں اور پارٹی کے سابق صوبائی صدر مرحوم صالح محمد خان مندوخیل کی اکیسویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ،پانچ سال گزرنےے کے باوجود وکلا کی یاد آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ جبکہ مٹھی بھر انتہاپسنددہشت گردعناصر زندہ ہوکر بھی مرچکے۔شہدا کی پانچویں برسی کے موقع پرعوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام ژوب ظریف شہید پارک میں اجتماع جبکہ تمام اضلاع میں یادریفرنسز قرآن خوانی دعائیہ تقاریب منعقد ہونگی۔ پارٹی کارکن بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں ۔عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوں نے کہاہےکہ 8۔اگست کے اندوہناک سانحہ میں صوبے کے 57 وکلا کو شہید کرکے صوبہ بھر کے عوام کو عدل وانصاف کے میدان میں یتیم بنا دیا گیا اور یہ سب کچھ منظم پلان کے تحت کیا گیا۔ شہدا8۔اگست کی پانچویں برسی کے موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام اجتماعات کے ملک اور خطے کی رواں صورتحال میں اہمیت دوچند ہوگئی۔ پارٹی کارکن اور ذمہ داران کو اجتماعات میں بھر پور شرکت کی ہدایت جبکہ پشتون اولس جمہوری وطن دوست قوم دوست قوتوں سےبھرپور شرکت کی اپیل کی گئی۔
تازہ ترین