• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرلز سکول میں مرد پرنسپل کی تعیناتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور(جنگ نیوز) پشاور اندرون یکہ توت محلہ چٹان کے رہائشیوں نے گونگے و بہروں کے سکول برائے طالبات میں مرد پرنسپل کی تعیناتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سکول میں مرد پرنسپل کی بجائے خاتون پرنسپل فوری تعینات کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں بصورت دیگر صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج پر مجبور ہونگے مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے حق میں مطالبات درج تھے ۔ مظاہرے کی قیادت علاقہ ایم پی اے ثمر ہارون بلور ار علاقہ عمائدین نے کی ۔
تازہ ترین