وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے اپنےدورمیں عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔
ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس عوام کی فلاح و بہبود کا کوئی ایجنڈا نہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بدعنوان عناصر کو صرف لوٹ مار سے اکٹھی کی گئی دولت بچانے کی فکر ہے۔