• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی: ارکان اسمبلی استحقاق ترمیمی ایکٹ 2021 دوبارہ منظور


پنجاب اسمبلی نے ارکان اسمبلی کے استحقاق ترمیمی ایکٹ 2021 دوبارہ منظور کرلیا۔ 

رکن پنجاب اسمبلی ساجد بھٹی نے بل پیش کیا، جسے اسمبلی نے 14 جولائی کو منظور کیا تھا۔

گورنر پنجاب نے اس پر 23 جولائی کو اعتراضات لگا کر اسمبلی کو واپس بھجوایا تھا۔ 

بل پرائیویٹ ممبر ڈے پر آج ایوان میں دوبارہ پیش کیا گیا، تمام اراکین اسمبلی نے متفقہ طور پر اس کی منظوری دے دی۔

بل کے تحت ارکان اسمبلی استحقاق ایکٹ کے کلازز کا صحافیوں پر اطلاق نہیں ہوگا۔

استحقاق ایکٹ کے تحت بیوروکریسی، معزز ارکان اور ایوان کا استحقاق مجروح کرنے پر جوابدہ ہوگی۔

تازہ ترین