• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی حکمت عملی سے معیشت بحرانی کیفیت سے نکل آئی، صدر علوی

اسلام آباد (خبرنگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر زاہد حسین کاظمی نے ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جامع حکمت عملی کے باعث معیشت بحرانی کیفیت سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور مقامی و عالمی سطح پر اس کی ساکھ تیزی سے بہتر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و ترقی کیلئے متحرک کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے کورونا کے تباہ کن اثرات سے قوم کو بچانے کیلئے متاثر کن کردار ادا کیا ہے ، وہ وقت دور نہیں جب پاکستان معاشی طور پر خود کفالت اور خود انحصاری کا مقام حاصل کریگا ۔
اسلام آباد سے مزید