• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کا اجلاس،محرم کے انتظامات کا جائزہ

لاہور(وقائع نگار خصوصی)وزیر قانون و کوآپریٹوز پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کااجلاس ہوا جس میں لاہور اور گوجرانولہ ڈویڑن میں محرم الحرام کے حوالے سے کیے گئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔وزیر قانون نے کہا کہ تمام مکاتب کے علماء کرام ملک کی امن و سلامتی کی دعا کے ساتھ مختلف تجاویز بھی دیں ۔ہر قسم کی مذہبی منافرت سے اجتناب کیا جائے ۔ راجہ بشارت نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مجالس اورجلوسوں کے اوقات، روٹس اوردیگر ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائے، اجتماعات اور جلوسوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے۔ صوبائی وزیر نے بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ محرم شروع ہونے سے پہلے جلوسوں کے راستے پر تجاوزات ہٹا کر صفائی اورنکاسیء آب یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ امن کمیٹیوں، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈذ اورتعزیہ لائسنس داروں سے قریبی رابطہ رکھے ۔
تازہ ترین