• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

80سے زائد ڈاکٹرمیوہسپتال میں تنخواہ کے بغیرکام کررہے ہیں،ینگ ڈاکٹرز

لاہور(خصوصی نمائندہ)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر میو ہسپتال ڈاکٹر محمود نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ 80سے زائد ڈاکٹرز میوہسپتال میں کورونا وباءکے دوران تنخواہ کے بغیر کام کر رہے ہیں۔تمام انتظامیہ سے بارہا مطالبہ کیا گیا کہ تنخواہ فوری ادا کی جائے۔ اگر ہفتہ تک ان ڈاکٹرز کو تنخواہ نہیں ملتی تو ہفتہ بعد ڈاکٹرز کی تنخواہ کے لیے احتجاجی طور پر خود چندہ جمع کرنا شروع کر دیں گے ۔
تازہ ترین