• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمان منکرین ختم نبوت کاتعاقب کرتے رہیں گے ،علما ء

لاہور(وقائع نگار خصوصی )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی، جنرل سیکرٹری لاہور مولانا علیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس ،قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا عبدالنعیم،جے یو آئی مولاناحافظ محمداشرف گجر، قاری عبدالعزیز، قاری ظہورالحق، حافظ نصیراحمداحرار ،مولانا خالدمحمود، قاری ظہورالحق، مولانا سعید وقار نے 7ستمبر تحفظ ختم نبوت کانفرنس مینار پاکستان لاہور کی تیاری کے سلسلے میں مختلف مقامات پر اجلاس اور کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان منکرین ختم نبوت کا تعاقب کرتے رہیں گے۔ مسلمان ختم نبوت اور ناموس رسالت کی پاسبانی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ دنیا کی کوئی طاقت قانون ناموس رسالت کو ختم نہیں کر سکتی۔ حکومت امتناع قادیانیت آرڈیننس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ تحفظ ختم نبوت کے لئے جدوجہد کرنا ایمان کا تقاضا ہے ۔ علماء نے کہا کہ موجودہ دور میں ختم نبوت کی کانفرنس کی اہمیت بڑھ گئی ہے کیونکہ ختم نبوت کے قوانین،تحفظ نامو س رسالت قانون کیخلاف اندرونی اور بیرونی طورپرسازشیں عروج پرہیں ،مینار پاکستان کانفرنس پوری ملت اسلامیہ کی طرف سے ایک نمائندہ کانفرنس ہوگی ۔
تازہ ترین