• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولدک پاکستانی اداروں نے نہیں افغان طالبان نے آزاد کرایا،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستارچشتی نے پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی جانب سے سے گزشتہ روز چمن جلسہ میں امارت اسلامیہ افغانستان کے مجاہدین کی فتوحات کو پاکستان اداروں کے کھاتے میں ڈالنے پرتنقیدکرتے ہوئے کہاکہ بولدک پاکستانی اداروں نے نہیں طالبان افغانستان نے فتح کیاہے۔ بولدک کی فتح کوپاکستانی ملیشیاء کے کھاتے میں ڈالنے والے محمود خان بتائیں کہ اسلام قلعہ وشیرخان بندر جوایران وتاجکستان کے بارڈر پر واقع ہیں اس کی فتوحات کس کے کھاتے میں ڈال دینگے۔ انہوں نے کہاکہ کمیونسٹ وسیکولرقوتوں کی حواس باختگی حیران کن ہے\20 سال قبل کوئٹہ صادق شہید پارک میں افغانستان پرامریکی حملے کی خوشی میں 3دن جرگے کے نام جلسے کا انعقاد کرنے والے اب 20 سال بعدانڈین تخریبی کیمپوں کا خاتمہ ان کو ناگوار گزرا ہے۔انہوں نے کہاکہ بولدک کوطالبان کو افغانستان نے فتح کیاجوتمام پشتون ہیں دوسری جانب محمودخان اچکزئی نے بولدک کے فتح کے دن لورالائی میں افغانستان کا پرچم لہراتے ہوئے کہاکہ طالبان نے اللہ کاجھنڈا بولدک پرکیوں لگایالیکن یہ واضح ہو کہ جب دائودشاہ کی افغانستان میں نورمحمد ترکئی نے نمروز کی مدد سے انقلاب لایاتواس نے افغانستان کے جھنڈے کو جلاکرسرخ جھنڈے بلند کئے اور طالبان مخالفین اس وقت ان کی حمایت کے گیت گاکرپاکستان تک سرخ انقلاب لانیکا خواب دیکھ رہے تھے لیکن اس وقت ان کو افغانستان کے پرچم کی توہین یاد نہیں آئی۔انہوں نے کہاکہ امارت اسلامیہ افغانستان نے جنگ کا میدان ہویا عالمی سطح پرسیاسی وسفارتی میدان اپنا لوہا منوا ہوچکا ۔
تازہ ترین