• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8اگست صوبے کی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یادرکھا جائیگا،اے این پی

کوئٹہ (آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کا اجلاس ضلع صدر جمال الدین رشتیاکی صدارت میں گزشتہ روز منعقد ہوا۔جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور سانحہ8اگست کے شہداء کی برسی منانے کا فیصلہ کردیاگیا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری نذر علی پیر علی زئی ،شان عالم ،عین الدین ترین، محمد زمان کاکڑ،ندیم کاسی ،سید یاسین آغا،ثنا اللہ کاکڑ، ماسٹر عبدالعزیز کاکڑ،حبیب ننگیال نے شرکت کی ۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ سانحہ8اگست2016کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمال الدین رشتیا اور نذر علی پیر علی زئی نے شہدائے8اگست 2016سانحہ سول کے عظیم وکلا ء صحافی ودیگرکو ان کی پانچویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ 8اگست کو صوبے کی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر ہمیشہ یادرکھا جائیگا جس دن انتہاپسندوں دہشت گردوں نے پہلے وکلا کے صدربلال کاسی کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد وکلاء کے ہجوم پرخودکش حملہ کرکے57وکلاء صحافی اورنہتے بے گناہ عوام کو شہیدکردیادوسری جانب اس وقت کے صوبائی اور وفاقی حکومتوں کی بے حسی سرد مہری شہداکے لواحقین کیساتھ روارکھا جانیوالارویہ اتناہی دردناک اورکربناک تھایہاں صوبائی حکومت میں شامل جماعتوں کے وزراء اوروفاقی وزیرداخلہ نے مل کر قاضی فائز عیسیٰ کمیشن کی رپورٹ کوسپریم کورٹ میں چیلنج کردیاجن میں بہت سے کرداروں کی نشاندہی اورموردالزام ٹھہرایا گیا تھالیکن اس رپورٹ کے خلاف حکم امتناع لینا کسی صورت بھلایا نہیں جاسکتا۔
تازہ ترین