• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عام انتخابات میں پیپلز پارٹی تمام صوبوں میں حکومت بنائے گی، مخدوم احمد محمود

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب خواتین ونگ صائمہ عامر خان قلندرانی کی مخدوم ہاؤس میں سابق گورنر پنجاب و صدر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود سے ملاقات کرکے ان کی پھوپھی کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر مخدوم احمد محمود نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ہونے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی کی کامیابی اس بات کا اشارہ ہے کہ اب پیپلز پارٹی تمام صوبوں میں اپنی حکومت بنائے گی اور مہنگائی سے ستائے عوام کو ریلیف دے گی، انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت غریب آدمی کو نہ روزی مل رہی ہے اور نہ ہی روٹی، ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہوگی کہ غریب آدمی کو مستقل روز گار دیا جائے اور مہنگائی کا خاتمہ کرکے ہر طرح کی بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں۔ مخدوم احمد محمود نے صائمہ عامر خان بلوچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس محنت سے وہ دن رات پارٹی کے لیے کام کر رہی ہیں پارٹی ان کے کام کو سہراتی ہے۔ اس موقع پر صائمہ عامر خان نے کہا کہ اب پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب میں بھی مقبول ہورہی ہے۔
تازہ ترین