• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئس ففتھ جنریشن وار کا مہلک ہتھیار ہے‘مقررین

پشاور(لیڈی رپورٹر)پاکستان دشمن عالمی طاقتوں نے آئس کو ففتھ جنریشن وار کا ایک مہلک ہتھیار قرار دیتے ہوئے پاکستان کے نوجوانوں کو اپنا ھدف بنایا ہوا ہے،یہ طاقتیں اپنے ایجنٹوں کےذریعے پاکستان کی سکولوں سے لیکر اعلی جامعات کے طلباء و طالبات تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز گورنمنٹ ٹیکنیکل ووکیشنل سنٹر گلبہار میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کیا،سیمینار کا اہتمام قومی امن کمیٹی برائے بین المذاھب ھم آھنگی نے کیا تھا جبکہ سیمینار سے اینٹی نارکوٹکس فورس خیبر پختونخوا کے پراجیکٹ آفیسر ڈرگ احمس بن طارق، معروف سکن سپیشلسٹ ڈاکٹر راشد اعوان، ڈائریکٹر کے پی ٹیوٹا نذیر احمد نذیر، قومی امن کمیٹی پشاور کے چیئرمین مولانا اقبال شاہ حیدری، انسانی حقوق کی معروف کارکن زری باجی مرکزی انجمن تاجران کے رہنما ملک مہر الہی، جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے کوآرڈینیٹر یار محمد، پرنسپل پروفیسر سعید احمد، قومی امن کمیٹی کے مرکزی چیئرمین علامہ محمد شعیب، سید اظہر علی شاہ اور دیگر نے خطاب کیا، مقررین نے کہا کہ آئس ایک ایسا موذی اور مہلک نشہ ہے جو ایک کڑیل نوجوان کو ایک ماہ کے اندر زندہ لاش میں تبدیل کر دیتا ہے،آئس انسانی جسم کا اندرونی نظام مکمل طور پر تباہ کرکے اسے ناقابل علاج کرتا ہے،آئس سے متاثرہ ایک شخص اپنے آس پاس کے معاشرے کو تباہ کرنے کے لیئے کافی ہے، بدقسمتی سے اس تمام تر خطرناک صورتحال کے باوجود آئس ہمارے معاشرے خصوصاʼʼ تعلیمی اداروں میں تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے اور پولیس اسے روکنے میں ناکام نظر آرہی ہے،مقررین نے آئس کی روک تھام کے لیئے سخت ترین سزائیں تجویز کرنے پر زور دیا اور کہا کہ عدالتوں کو بھی چاھیئے کہ وہ آئس پینے والوں اور خرید و فروخت کرنے والوں کو کسی بھی قسم کی رعایت نہ دیں, مقررین نے آئس کے خلاف اس قسم کے آگاہی پروگراموں کو موثر اور مفید قرار دیتے ہوئے اس کے تسلسل کو قائم رکھنے پر زور دیا، تقریب کے اختتام پر یادگاری شیلڈز بھی دی گئیں۔
تازہ ترین