سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ ’معاہدہ ابراہیم‘ میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی اس کے ساتھ تعلقات قائم کریں گے۔
سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ فیصل نے کہا کہ سعودی عرب کا موقف واضح ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے حصول کا بہترین راستہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’فلسطین اسرائیل تنازع کے پائیدار حل کے بغیر خطے میں حقیقی استحکام ممکن نہیں۔