• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی کمیشن کا ویکسی نیشن تیز کرنے کے لیے نئی کمپنی سے پیشگی خریداری کا معاہدہ

یورپین کمیشن نے یورپ میں ویکسی نیشن کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے ایک نئی کمپنی نوواویکس سے پیشگی خریداری کا معاہدہ کیا ہے۔

نئے معاہدے کے تحت کمپنی یورپ کو ایک سو ملین ویکسین فراہم کرے گی۔ جس سے ویکسنی نیشن کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے اس کی فراہمی میں آسانی ہوگی۔

یورپین کمیشن کی جانب سے نوواویکس کے ساتھ ایڈوانسڈ پرچیز ایگریمنٹ APA (پیشگی خریداری معاہدہ) کے تحت کیا جانے والا یہ ساتواں معاہدہ ہے۔

جس کا مقصد اس سال کی آخری سہ ماہی اور آئندہ سالوں میں یورپ کے اندر شہریوں کیلئے ویکسین کی فراہمی اور زیادہ سے زیادہ شہریوں کی ویکسنیشن  کو یقینی بنانا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ویکسین کی یورپین میڈیکل ایجینسی سے منظوری کے بعد ممبر ممالک اسے دیگر غریب ملکوں کو عطیہ بھی کر سکیں گے۔

اس سے سے قبل یورپین کمیشن نے جن مختلف کمپنیوں سے معاہدہ کر رکھا ہے ان میں آسٹرازینیکا، سنوفی جی ایس کے، جانسن فارماسیوٹیکا این وی، بائیو این ٹیک فائزر، کیور ویک، اور موڈرنا شامل ہیں۔ جبکہ کمیشن کے حکام ایک اور کمپنی والنیوا کے ساتھ بھی مصروف گفتگو ہیں۔

تازہ ترین