• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار ین شیاؤتیان کو دیوارِ چین پر رقص کرنے پر تنقید کا سامنا

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چینی اداکار ین شیاؤتیان کو دیوارِ چین پر رقص کرتے ہوئے ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا۔43 سالہ اداکار کو سوشل مڈیا پر رقص کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ اداکار ین شیاؤتیان جنہوں نے متعدد ٹیلی ویژن شوز میں کام کیا ہے، فوراً ہی اپنے اس نامناسب رویے پر معذرت کرلی۔ اداکار کو اس سے قبل بھی ایک ویڈیو میں رقص کرتا دیکھا جاسکتا ہے۔مقامی حکام کے مطابق ین شیاؤتیان ایک کیمرہ مین سمیت چار افراد کی ٹیم کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے لیے دیوارِ چین گئے تھے۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ اداکار دیوارِ چین کے ایک حصے پر کھڑے چار لوگوں کے ساتھ رقص کر رہے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ اداکار ایک سیاح کے طور پر دیوارِچین کے مقام پر گئے جبکہ ان کی جانب سے میوزک ویڈیو شوٹ کرنے کے حوالے سے وہاں موجوحکام کو کچھ نہیں بتایا گیا تھا۔رقص کی ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئی جس کے بعد ثقافتی ورثے کی بے عزتی کرنے پر صارفین میں شدید غم و غصہ پیدا ہوگیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ اداکار کو اس عظیم دیوارکا کوئی احترام نہیں، دوسرے صارف نے لکھا کہ یہاں تک کہ ایک چھوٹا بچہ بھی جانتا ہے کہ قدیم ورثے کا احترام کرنا چاہیے لیکن ین شیاؤتیان کو اس کا کوئی خیال نہیں۔صارفین کی جانب سے تنقید کے بعد اداکار نے نے سوشل میڈیا پر اپنے 6.7 ملین فالوورز سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ان کے اس عمل نے عوام کے لیے ایک غلط مثال قائم کی جس پر وہ معذرت خواہ ہیں۔

تازہ ترین