• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدف کنول کی حمایت میں علی عباس اور احمد علی بٹ سامنے آگئے

کراچی (آئی این پی) حالیہ انٹرویو میں شوہر کی عزت بارے بیان پر ماڈل واداکارہ صدف کنول پرکی جانے والی شدید تنقید کے بعد شوبزسیلیبرٹیز صدف کی حمایت میں بول پڑیں۔سوشل میڈیا پرصدف کے بیان پرمتضاد ردعمل دیکھنے میں آیا۔ جہاں متعددصارفین نے ایسے خیالات پرانہی سراہا وہیں ایک بڑی تعداد نے صدف کیخلاف تنقید کا بازارگرم کردیا اوراس حوالے سے متعدد میمزبھی بنائی گئیں۔ایسے میں شوبزکی معروف شخصیات نے صدف کی حمایت میں آواز بلند کرتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو ان کا دہرامعیار یاد دلایا ہے۔اداکار علی عباس نے تنقید کرنے والوں کو سلوگن میراجسم میری مرضی یاد دلاتے ہوئے لکھا اس کا شوہر، اس کی مرضی۔معروف اداکاراحمدعلی بٹ نے انسٹااسٹوریزمیں لکھا کہ مجھے جس بات پرہنسی آئی وہ یہ ہے کہ سائبرکرائم روکنے ، خواتین کو عزت دینے کا مطالبہ کرنے والے ایک ایسی خاتون پرتنقید کرنے میں پیش پیش ہیں جس نے اپنا نقطہ نظرواضح کیا کہ وہ کس طرح سے اپنے شوہر کو عزت دیتی اور اس سے محبت کرتی ہے۔

تازہ ترین