• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگنی یا ہوٹل کا افتتاح؟ اریبہ حبیب کی بات پکی، دعوت کے مینو پر تبصرے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ و ماڈل اریبہ حبیب کی’ بات پکی‘ ہونے کی خبر اتنی توجہ حاصل نہیں کرسکی جتنا کہ اس دعوت میں مہمانوں کو پیش کیے جانے والے کھانے نے کی۔ صارفین مینو دیکھ کرتبصروں کا طوفان لے آئے۔اریبہ کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد خبریں سرگرم تھیں کہ اداکارہ نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا ہے جس کےبعد اداکارہ نے خود انسٹاگرام پرمنگنی کی دلکش تصاویرشیئرکرتے ہوئےکیپشن میں لکھا ‘الحمد ﷲ ، بات پکی’۔بعد ازاں سوشل میڈیا پر زیرگردش اریبہ کی منگنی کا مینو کارڈ صارفین کیلئے موضوع بحث بن گیا اور انہوں نےانگریزی ڈشزکے مشکل نام دیکھ کر ساری صلاحتیں بس یہی جاننے میں صرف کردیں کہ جو کھانا مہمانوں کو کھلایاگیا ، آخر وہ تھا کیا۔ایک صارف نے مینو کارڈ دیکھ کر تبصروں میں اپنی آلو کی بھاجی کو ہی ولایتی ٹچ دے دیا۔ایک صارف کو تو یہ مینیو پڑھ کرمنہ کولقوہ ہوجانے کا ڈر لاحق ہوگیا۔دیسی مینوکے بغیرشادی مکمل نہیں، خاتون صارف نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کیا مطلب؟ نمکین اور میٹھے چاولوں کے بغیرشادی ہوگئی۔کئی ایک کو تو ڈشز کے نام پڑھ کریہ لگا کہ کہیں اریبہ حبیب منگنی کے بجائے ہوٹل کے افتتاح پرتو نہیں بلا رہیں۔تبصروں کو دیکھتے ہوئے ایک خاتون صارف نے تمام کھانوں کی کیمسٹری آسان زبان میں سمجھادی۔اداکارہ کی جانب سے شیئرکی جانے والی تصاویر میں منگیتراور والدہ کے علاوہ دیگرخواتین کو بھی دیکھاجاسکتاہے، تاہم انہوں نے منگیترکے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائیں۔سوشل میڈیا پر سرگرم خبروں کے مطابق اریبہ حبیب کے منگیتر کا نام سعدین عمران ہے جن کا تعلق شوبز سے نہیں ہے۔

تازہ ترین