• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان مترجم اور ان کے خاندانوں کو برطانیہ میں آباد کیا جائے گا

لندن (اے ایف پی) برطانیہ ڈھائی ہزار افغان مترجم اور ان کے خاندانوں کو اپنے ملک میںآباد کرنا چاہتا ہے۔ یہ اقدام برطانیہ کی سابق اعلی فوجی قیادت کی جانب سے تنقید کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت ان افغانوں کی زبوں حالی پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔ وزیر دفاع بن ویلس اور وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے کہا کہ برطانوی فوج کی افغانستان میں مدد کرنے والے 500؍ کے عملے کے خاندانوں جن کی تعداد 2500؍ بنتی ہے، انہیں برطانیہ میں آباد کیا جائے گا۔

تازہ ترین