• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، 12 سے 18سال کے طلبہ کیلئے ویکسی نیشن لازمی، غیر ملکی سیاحوں کیلئے سرحدیں دوبارہ کھول دیں

ریاض (شاہد نعیم) سعودی عرب کی وزارت صحت نے 12سے 18سال کی عمر کے طلبہ کے لئے ویکسین لازمی قرار دے دی ہے جبکہ غیرملکی سیاحوں کیلئے سرحدیں دوبارہ کھول دی ہیں۔ سعودی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 12 سے 18 سال کی عمر کے طلبا و طالبات توکلنا ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کروا کے 8 اگست سے پہلے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگوائیں تاکہ وہ اپنے نئے تعلیمی سیشن میں شامل ہو سکیں ۔ دوسری خوراک 3 ہفتے کے وقفے سے لگائی جائے گی اور کمرہ جماعت میں صرف وہ طلبہ ہی داخل ہو سکیں گے جنہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی ہوں گی۔ . سعودی عرب نےغیر ملکی سیاحوں کے لئے اپنی سرحدیں دوبارہ کھول دیں۔

تازہ ترین