• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلاسٹک انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بنتا جارہا ہے،شبلی فراز

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سنیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پلاسٹک انسانی زندگیوں کیلئے مسلسل خطرہ بنتا جارہا ہے، آبی حیات اور انسان سب ہی اس کا شکار ہورہے ہیں، پلاسٹک کے فضلے کو غلط طریقے سے ٹھکانے لگانے سے ماحول پربہت زیادہ منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پاکستان سائنس فائونڈیشن میں انسانی صحت کو بہتر بنانے کے لئے موثر پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ کے چیلنجز اور حکمت عملی پرمنعقدہ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی نے کہا کہ نوجوان سائنسدانوں، یونیسکو، پی ایس ایف اور متعلقہ حکام کو ماحول کی بہتری کیلئے کوششیں کرنی ہیں۔ ورکشاپ سے چیئرمین پاکستان سائنس فائونڈیشن ڈاکٹر شاہد محمود بیگ اور کنٹری ڈائریکٹر پٹریشا میک فلپس سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین