• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے کے 13کمرشل پلاٹ 20ارب35کروڑ میں نیلام

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کےکمرشل پلاٹوں کی نیلامی کے پہلے روز 13 کمرشل پلاٹ 20 ارب 352 ملین 735 ہزار 650روپےمیں فروخت کیے گئے۔دو روزہ نیلامی جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں آج بھی جاری رہے گی ۔ تر جمان کے مطا بق مطابق سیکٹر آ ئی ایٹ کے چار کمرشل پلاٹ ون اے، پلاٹ نمبر 28 , پلاٹ نمبر 53 بی ، پلاٹ نمبر53 سی، جی ٹین مرکز کے دو کمرشل پلاٹ 21 ایف اور 21 جی ،جبکہ ایف الیون مرکز کا ایک پلاٹ 33اے، سیکٹر آ ئی ٹوئیلو کے دو کمرشل پلاٹ ون پی، فور ڈی اور بلیو ایریا کے چار کمرشل پلاٹ نمبر پانچ ، پلاٹ نمبر دس، پلاٹ نمبر پندرہ اور پلاٹ نمبر سولہ فروخت ہوئے۔ نیلامی میں اسلام آباد کے ڈویلپ سیکٹر ڈی ٹوئیلو، جی ٹین، بلیو ایریا، سیکٹر آ ئی ایٹ، ایف ایٹ، ایف الیون اور دیگر سیکٹروں کے کمرشل پلاٹوں کے علاوہ ہسپتال، پیٹرول پمپ، ہوٹل، اپارٹمنٹس اور شاپنگ سینٹرز کے پلاٹس بھی نیلامی کے لیے پیش کئے گئے۔ باقی سولہ کمرشل پلاٹس کی نیلامی پانچ اگست کو کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہوگی موصول ہونے والی بولیوں کو سی ڈی اے بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا، جو بولیوں کو منظور یا مسترد کرنے کا مجاز فورم ہے۔
تازہ ترین