• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچےکےعلاقوں کوجرائم پیشہ افراد سےپاک کردینگے،ایڈیشنل آئی جی

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی پولیس جنوبی پنجاب ظفر اقبال اعوان نے گزشتہ روز بہاولپور رینج کا دورہ کیا ،ایڈیشنل آئی جی نے شہریوں کی جانب سے مختلف شکایات پر متعلقہ پولیس افسران کو فوری اقدامات کی ہدایت بھی کی۔ مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ جنوبی پنجاب پولیس آفس نے ایک سال میں تھانہ سطح پر اصلاحات کیلئے مثالی اقدامات کئے تاکہ اس آفس کے قیام کا مقصد پورا ہوسکے۔ کچے کے علاقوں کو جرائم پیشہ افراد سے مکمل پاک کرکے دم لینگے۔
تازہ ترین