• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کے باعث لاہور کے پارکوں میں نئی پابندیاں عائد


 کورونا وائرس کے باعث لاہور کے پارکوں میں نئی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں، محکمہ صحت پنجاب نے لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل شروع کردیا، سینما ہالز، مزارات اور جمز بند کرکے ان مقامات پر 31 اگست تک تالے لگا دیئے گئے۔

کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر محکمہ صحت پنجاب نے لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا، ان شہروں کے سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالز 8 اگست سے بند کر دیئےجائیں گے، اِن ڈور ڈائننگ بند کرکے آؤٹ ڈور ڈائننگ شروع کردی گئی ہے، سینما ہالز، مزارات اور جمز بھی بند کر دیئے گئے ہیں، ہفتے اور اتوار کو تمام کاروباری مراکز بھی بند رہیں گے۔

دوسری جانب اسمارٹ لاک ڈاؤن کے باوجود شہری ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے دکھائی نہیں دیتے، شہریوں کی انتہائی کم تعداد ماسک پہن رہی ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

تازہ ترین