• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: دلہا دلہن کی بائیک پر بیٹھ کر دبنگ انٹری، ویڈیو وائرل

بھارت میں شادی کی کوئی بھی تقریب اس وقت تک مکمل نہیں ہوتی جب تک کہ دلہا اور دلہن کی انٹری نہ ہو۔ شادی میں موجود مہمان دلہا اور دلہن کی آمد کے موقع کے منتظر رہتے ہیں۔

اس حوالے سے جہاں کچھ نوبیاہتا جوڑے شاہی انداز میں رتھ پر اپنی آمد کا طریقہ اپناتے ہیں تو کچھ سادہ لیکن رومانوی انداز کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔

کچھ ایسا ہی معاملہ ایک ویڈیو میں نظر آیا ہے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے اس میں ایک دلہن اور اسکا دلہا شادی کے وینیو میں ایک خاص انداز سے داخل ہوتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔ 

دلہا میاں نے ایک موٹر سائیکل پر اپنی دلہن کے ہمراہ داخل ہوتے ہیں، دلہن جو کہ شادی کا لہنگا پہنے دلہا کے پیچھے بائیک پر بیٹھی انتہائی خوش نظر آرہی ہیں۔ یہ ویڈیو انسٹا گرام پر وائرل ہوئی ہے۔



تازہ ترین