• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کررہے ہیں، یورپی یونین

کابل(نیوز ایجنسیاں )یورپی یونین نے افغانستان میں طالبان کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور ایک جامع اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف جوزف بوریل اور امدادی سرگرمیوں و سانحوں سے نمٹنے والے محکمے کے کمشنر یانیز لینارکک نے اپنے بیان میں طالبان پر دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کررہے ہیں ۔دریں اثنا افغانستان کے کئی حصوں میں کابل حکومت کے دستوں اور طالبان کے مابین جھڑپیں جاری ہیں۔افغان فضائیہ نے ملک کے جنوبی صوبوں میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جبکہ شمال میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے۔دریں اثناء طالبان نے افغانستان کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد کے اس بیان کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ طالبان مستقبل کی حکومت میں لائنز شیئر یعنی بڑا حصہ چاہتے ہیں۔

تازہ ترین