• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان حکومت کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس آج، بھارت صدارت کرے گا

کراچی (نیوز ڈیسک) افغانستان میں تشدد میں اضافے پر غور کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج جمعے کو ہوگا ، اجلاس کی صدارت بھارت کرے گا ، افغان حکومت کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا اعلان سلامتی کونسل میں بھارت کے مستقل مندوب ٹی ایس تریمورتی نے کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلامتی کونسل کا اجلاس افغان وزیر خارجہ حنیف اتمر کی بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر سے گفتگو کے بعد بلایا گیا ہے جس میں انہوں نے سلامتی کونسل کےاجلاس بلانے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ خیال رہے کہ رواں ماہ کیلئے بھارت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت دی گئی ہے۔ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے اعلان کے بعد ملک میں حالات کشیدہ ہیں اور حالیہ دنوں میں دہشتگردی کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں جبکہ طالبان نے ملک کے بیشتر اضلاع پر قبضہ بھی کرلیا ہے۔

تازہ ترین