• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے بیراجوں پر پانی کی سطح بلند، گڈو پر نچلے درجے کا سیلاب

سکھر (بیورورپورٹ ) بالائی علاقوں سے آنے والے سیلابی ریلے کے گڈو بیراج میں داخل ہونے کے بعد سندھ کے بیراجوں پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی ہے،پانی 3لاکھ کیوسک سے تجاوز کرگیا، گڈو بیراج پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہےاور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 37 ہزار کیوسک پانی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے گڈو بیراج پر پانی کی سطح 3 لاکھ کیوسک سے تجاوز کرگئی متعدد نشیبی علاقے زیر آب آگئے نشیبی علاقوں کے رہائشی افراد کا محکمہ آبپاشی کے کنڑول روم سے مسلسل رابطہ پانی کے چڑھائو کی صورتحال سے آگاہی حاصل کرتے رہے سیکرٹری آبپاشی نے گڈو اور سکھر بیراج کی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیا ہے افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں تمام افسران اور اہلکاروں کو دریائی بندوں اور پشتوں کی نگرانی پر تعینات کردیا گیا سیلابی صورتحال میں مکمل طور پر الرٹ رہا جائے۔

تازہ ترین