• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کا میئر نہیں تو براہ راست ایڈمنسٹریٹر آگیا، شہریوں کی اُمیدیں ”جیو پاکستان“ میں دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی شرح دیکھ کر ملک بھر میں مزید سختیاں ناگزیر نظر آتی ہیں۔ ”پیپلزپارٹی“ میئر کراچی کی سیٹ نہ لے سکی۔ اب براہ راست ایڈمنسٹریٹر لگا دیا لیکن شہریوں کو زیادہ اُمیدیں نہیں ہیں۔اِن دونوں اہم موضوعات پر جمعہ کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں خصوصی گفتگو ہوگی۔

نذیر چوہان کی قلابازی کے بعد جہانگیر ترین گروپ پھر خبروں میں آگیا ہے، لیکن اس گروپ کی موجودہ حیثیت اور مستقبل غیر واضح ہے۔ ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پھر مسترد ہوگئی، نور قتل کیس میں مدعی اسے بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔

اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان آئے گی یہ بہترین خبر ہے لیکن اُس ٹیم کے تمام اسٹارزبھی آئیں اب ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے۔ اِن تمام موضوعات پر بھی پروگرام کے مختلف سیگمنٹس میں بات ہوگی۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح 9 بجکر 5 منٹ پر نشر ہوگا۔

تازہ ترین