• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کین ولیمسن کی سالگرہ کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کین ولیمسن کی سالگرہ کے موقع پران کی سالگرہ کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ایک سری لنکن صحافی کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر نیوزی لینڈ کے دورۂ سری لنکا سے ایک پرانی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ سری لنکن مداحوں کی جانب سے کین ولیمسن کی سالگرہ کے موقع پر ان کے لیے کرکٹ گراؤنڈ میں کیک لا کر انہیں سرپرائیز دیا گیا تھا ۔

سری لنکن صحافی نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئےلکھا کہ’آج کین ولیمسن کی سالگرہ ہے۔‘

تازہ ترین