• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں آج کھیلے جارہے دن کے دوسرے میچ میں مظفرآباد ٹائیگرز نے میرپور رائلز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل آج کھیلے گئے پہلے میچ میں کوٹلی لائنز نے اوورسیز وارئیرز کو 8 وکٹ سے شکست دےدی۔

اوورسیز وارئیرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 211 رنز اسکور کیے اور کوٹلی لائنز کو جیت کیلئے 212 رنز کا ہدف دیا ہے۔

جواب میں کوٹلی لائنز نے جنید ، کامران، احسن اور آصف کی عمدہ پرفارمنس کی بدولت میچ 19 ویں اوور میں ہی اپنے نام کرلیا۔

واضح رہے کہ ایونٹ کی تمام میچز جیو سوپر پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین