• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب اختر نے اس سال اپنی سالگرہ کیوں نہیں منائی؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے محرم الحرام کے احترام میں گزشتہ روز اپنی 46 ویں سالگرہ نہیں منائی۔

شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کو شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کاش وہ سب کا الگ الگ جواب دے کر شکریہ ادا کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کے لیے میری خواہش ہے کہ میں  ہر ایک  کو ان تمام محبتوں کا جواب دے سکوں جس کا اظہار ہمیشہ آپ سب نے کیا ہے۔

اپنے پیغام میں شعیب اختر نے لکھا کہ اس بار میں نے کوویڈ کی وجہ سے اپنی سالگرہ نہیں منائی۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ کورونا سے زیادہ سالگرہ نہ منانے کی اہم وجہ محرم الحرام کا احترام ہے۔

تازہ ترین