• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: کیپٹن جونی صادق

صفحات: 269، قیمت: 1150

ملنے کا پتا: ایم 2، بلڈنگ 5سی، 17اسٹریٹ، خیابابِ سحر، فیز vi، کراچی۔

کیپٹن جان سیّد محمّد صادق، جو اپنی عرفیت ’’جونی صادق‘‘ سے معروف ہیں، 1998ء تک پاکستان قومی ائیر لائن(پی آئی اے) سے پائلٹ اور انسٹرکٹر کے طور پر وابستہ رہے۔ اپنے اِس37سالہ کیرئیر میں اُنھوں نے جدید و قدیم جہاز اُڑائے۔ اِس دَوران قومی ائیر لائن ایک بڑی کمپنی کے طور پر سامنے آئی، تو اُنھوں نے اسے زوال پذیر ہوتے بھی دیکھا، تاہم یہ کتاب قومی ائیر لائن کی تاریخ نہیں ہے، بلکہ اس میں مصنّف نے اپنی ملازمت کے دَوران پیش آنے والے واقعات، فضائی ایڈونچرز، شمالی علاقہ جات اور مشرقی پاکستان پر پرواز کے قصّے، جہازوں سے متعلق تجربات، ساتھ کام کرنے والوں کی دل چسپ باتیں، بھرتی کے مراحل اور تربیت وغیرہ کا تذکرہ کیا ہے۔

مصنّف 1938ء میں برطانیہ میں پیدا ہوئے۔ بچپن ہی میں پائلٹ بننے کا خواب دیکھا اور اس کی تعبیر بھی پالی۔عام طور پر پی آئی اے کے پائلٹس تنقید ہی کی زَد میں رہتے ہیں اور شاید یہ غلط بھی نہیں، تاہم مصنّف کا اپنے تجربات کی روشنی میں کہنا ہے کہ ادارے کے بیش تر پائلٹ بہترین صلاحیتوں کے حامل ہیں۔ اُنھوں نے مختلف واقعات کا ذکر کرتے ہوئے جہاں اچھائیوں کا ذکر کیا ہے، وہیں انھیں جہاں جو بُرا لگا، اُسے بھی نہیں چُھپایا۔ 

اپنی یادداشتوں کے ضمن میں یہ اُن کی پہلی کتاب ہے، جو پہلے بھی شایع ہوچُکی ہے اور یہ اس کا دوسرا ایڈیشن ہے۔ اسی موضوع پر اُن کی 394 صفحات پر مشتمل دوسری کتاب’’ COME FLY WITH ME JETS‘‘ کے نام سے ہے۔ اس کا بھی دوسرا ایڈیشن شایع کیا گیا ہے، جو اسی پتے سے 450 روپے میں حاصل کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین