• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیرکے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، سلطان محمود چوہدری

آزاد کشمیر کے نومنتخب صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا کہنا ہے کہ کشمیر کے معاملے پرکوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

سلطان محمود چوہدری نے صدر منتخب ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھے آزادکشمیر کے سب سے بڑے عہدے پر چنا گیا ہے، مجھے تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ ملے یہ عمران خان پر اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، میں آزاد کشمیر کاسب سے کم عمر وزیراعظم رہا۔

  سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ صدر کے عہدے کو مزید باوقار بناؤں گا۔

تازہ ترین