• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سفارتی عملے نے طالبان کے حفاظتی حصار میں افغانستان سے انخلا کیا


بھارتی سفارتی عملے نے رات کے وقت طالبان کےحفاظتی حصارمیں افغانستان سے انخلا کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق حفاظت کیلئے بھارتی سفارتخانے کے باہر مشین گنوں، گرینیڈ لانچر سے لیس طالبان کا گروہ موجود تھا، پیر کی رات بھارتی سفارت خانے سے تقریباً دو درجن گاڑیاں باہر نکلیں۔

طالبان جنگجو بھارتی شہریوں کو راستہ دکھاتے نظر آئے، بھارتی عملہ 5گھنٹے میں طالبان کےحصار میں کابل ایئرپورٹ پہنچا۔

کابل ایئرپورٹ پر تیار کھڑے بھارتی ملٹری کارگو طیارے سے بھارتی عملے کی ملک واپسی ہوئی۔

تازہ ترین