• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے کھیلا جائے گا۔

دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے، قومی پلیئنگ الیون میں یاسر شاہ کی جگہ نعمان علی کی انٹری متوقع ہے۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ دوسرا ٹیسٹ اہم ہے، میچ جیت کر سیریز کو برابر کریں گے۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ فیلڈنگ میں کچھ ایشوز ہیں، جسے حل کرنے کی کوشش جاری ہے، کوشش کررہے ہیں کہ ٹیسٹ میچز اس طرح ہاتھ سے نہ جائیں۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرچکا ہے۔

تازہ ترین