• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں پھر اضافہ

بلوچستان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں پھر اضافہ ہوگیا، صوبے میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 4.5 سے بڑھ کر 5.6 ہو گئی، کوئٹہ میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 0.2 فیصد بڑھ کر 4.9 فیصد ہوگئی، پنجگور میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 21 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو صوبے کے چھ اضلاع میں 652 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، صوبے میں کیے گئے کورونا ٹیسٹ کے نتیجے میں 37 مثبت کیسز سامنے آئے، سب سے زیادہ 23 کیسز کوئٹہ سے سامنے آئے، جبکہ پنجگور سے دس کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے میں کوورنا کے پھیلاؤ کی شرح بڑھ کر 5.6 فیصد رہی۔

محکمہ صحت کے مطابق ضلع کوئٹہ میں کورونا کے 462 ٹیسٹ کیے گئے، کوئٹہ میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح بڑھ کر 4.9 ہوگئی۔

صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 335 ہے، 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے 27 اضلاع میں کورونا کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔

تازہ ترین