• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈز ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم انگلینڈ کے سامنے 78 پر ڈھیر

لیڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم 78 رنز پر ڈھیر ہوگئی، وہ اپنی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے آٹھویں سب سے کم ترین اسکور پر آؤٹ ہوئی۔

روہت شرما اور انجنکیا رہانے بالترتیب 19 اور 18 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

سیریز میں 0-1 کی برتری والی بھارت نے لیڈز ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اُن کے لیے دُرست ثابت نہیں ہوا، پہلے اوور سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

کے ایل راہول صفر، پُجارا ایک اور کپتان ویرات کوہلی سات رنز بناکر پویلین لوٹے۔

روہیت شرما اور رہانے کے درمیان چوتھی وکٹ پر 35 رنز کی شراکت ہوئی، رہانے 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

رشبھ پنت دو، روہت شرما 19 رنز بناکر میدان سے باہر گئے، شامی، جدیجا، بُھومرا اور محمد سراج بھی زیادہ مزاحمت نہ کرسکے۔

بھارتی ٹیم 41ویں اوور میں صرف 78رنز پر ڈھیر ہوگئی جو اُن کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا آٹھواں سب سے کم ترین اسکور بھی ہے۔

انگلش بولرز جیمز اینڈریسن نے صرف 6 رنز کے عوض 3 شکار کیے، اوورٹن نے 14رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں، اولی رابنسن اور سیم کرن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تازہ ترین