• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین شاہ رواں سال ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے

جمیکا میں ویسٹ انڈیز کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں مجموعی طور پر 18 وکٹیں لینے والے شاہین شاہ آفریدی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سال 2021  میں ٹیسٹ فارمیٹ میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔

ٹیسٹ فارمیٹ میں رواں برس سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست  میں شاہین شاہ کا پہلا جبکہ حسن علی کا دوسرا نمبر ہے۔

شاہین شاہ رواں برس ٹیسٹ کرکٹ میں 37 جبکہ حسن علی نے 32 وکٹیں حاصل کیں۔

اس فہرست میں انگلینڈ کے جیمز انڈرسن، ویسٹ انڈیز کمار روچ اور پانچویں نمبر پر جنوبی افریقہ کے انرچ نورجی ہیں۔

یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی دو میچز کی سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف انہوں نے دو ٹیسٹ میں 18وکٹیں حاصل کیں۔

محمد عباس نے 2018 میں آسٹریلیا جبکہ محمد آصف نے 2006 میں سری لنکا کیخلاف 17،17وکٹیں حاصل کی تھیں۔

تازہ ترین