ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کا کہنا ہے کہ تین سے چار لوگوں کو شناخت کر چکی ہوں، اب تک ہونے والی پولیس کی تفتیش سے مطمئن ہوں۔
لاہور گریٹر اقبال پارک میں ہجوم کے ہاتھوں دست درازی کا سامنا کرنے والی خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔
عائشہ اکرم نے اپنے کیس سے متعلق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو آگاہ کیا۔
خاتون ٹک ٹاکر نے کہا کہ میری اس کوشش سے اور بھی بہت سی لڑکیوں کو انصاف ملے گا، میں ویمن پروٹیکشن محکمہ کو سراہتی ہوں۔
عائشہ اکرم نے کہا کہ سب سے کہتی ہوں اخلاقیات سے ہٹ کر کوئی کام نہیں کریں۔