• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: اجتماعی زیادتی کی شکار ماں بیٹی نے پولیس کو بیان قلمبند کروادیا


لاہور کے علاقے چوہنگ میں اجتماعی زیادتی کی شکار بننے والی ماں بیٹی نے پولیس کو بیان قلمبند کروادیا، 15 سالہ لڑکی حافظہ قرآن ہے جبکہ والدہ دل کی مریضہ ہیں، ماں بیٹی عزت بچانے کے لیے دہائیاں دیتی رہیں، منت سماجت بھی کی، مگر درندہ صفت رکشا ڈرائیوروں کو بالکل بھی رحم نہ آیا۔

ماں بیٹی نے پولیس کو بتایا کہ 22 اگست کی رات وہ 11بجےصدر میں رہائش پذیر اپنی بہن کے گھر جانے کے لیے میلسی سے لاہور پہنچیں، وہ دوسری بار لاہور آئی تھیں، اس لیے راستوں سے ناواقف تھیں، وہ ٹھوکر نیاز بیگ پر بس سے اتریں، رکشا ڈرائیور عمر سے 300 روپے کرایہ طے ہوا، رکشا ڈرائیور نے اپنے ساتھی منصب کو بھی ساتھ بٹھا لیا، وہ دونوں ہمیں ایک ویران علاقے میں لے گئے، انہوں نے رکشا ڈرائیوروں کے آگے ہاتھ جوڑے، منت سماجت کی۔

ماں نے رکشا ڈرائیوروں سےکہا کہ اس کی بیٹی حافظ قرآن ہے، اسے کچھ مت کہیں، بیٹی نے دہائی دی کہ اس کی والدہ دل کی مریضہ ہیں، انہیں چھوڑ دیں، مگر درندہ صفت رکشا ڈرائیوروں نے ان کی ایک نہ سنی اور گن پوائنٹ پر عزت پامال کر دی۔

لڑکی نے بتایا کہ ملزم عمر نے ان دونوں کو زیادتی کا نشانہ بنایاجبکہ ملزم منصب نے والدہ سے زیادتی کی، اتنی دیر میں عباس نامی کار سوار وہاں پہنچ گیا، جس کے آنے پر ملزم انہیں چھوڑ کر فرار ہو گئے، عباس نے فوری پولیس کو اطلاع دی، پولیس انہیں اسپتال لے گئی۔

زیادتی کے بعد ماں بیٹی کی مدد کے لئے بھاگتے ہوئے کی ویڈیو بھی سامنے آچکی ہے۔

تازہ ترین