• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترین گروپ کے ایم پی اے خرم لغاری کے خلاف خاتون کو ہراساں کرنے پر مقدمہ


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جہانگیرترین گروپ کے ایم پی اے خرم لغاری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، تھانہ ڈیفنس اے میں خاتون آمنہ یعقوب نے خرم لغاری کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خرم لغاری پر خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کا الزام ہے، مقدمہ گھر میں گھسنے، ہوائی فائرنگ اور قتل کی دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

خاتون نے الزام لگایا ہے کہ خرم لغاری نے زبردستی نکاح نامے پر دستخط کروا رکھے ہیں، ان کے والد کو شکایت کرنے پر گھر میں گھس کر فائرنگ کردی۔

 ایم پی اے خرم سہیل لغاری کا تعلق ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی سے ہے۔

تازہ ترین