• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد میں 15 سالہ لڑکی سے منگیتر کے دوستوں کی زیادتی


فیصل آباد میں  لڑکے نے اپنی 15 سالہ منگیتر کو دوستوں کے حوالے کردیا، جہاں اسے  مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

 بٹالہ کالونی کی رہائشی 15سال کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ منگیتر نے اسے بات کرنے کے بہانے بلایا اور اپنے دوستوں کےحوالے کردیا، تین نوجوانوں نے گاڑی میں نشہ آور مشروب پلاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مری میں دو روز تک مبحوس رکھا، ملزمان دو روز بعد ایک عزیز کے گھر کے باہر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے منگیتر سمیت 4 افراد کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

تازہ ترین