• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد عامر کو اپنے شاندار بولنگ اسپیل کا آرٹ ورک بھا گیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کو اپنے شاندار بولنگ اسپیل کا آرٹ ورک بھا گیا۔

انسٹاگرام پر اپنے اسپیل کو شاندار رنگوں سے بھرنے والے آرٹسٹ کی تعریف کی۔


انہوں نے آرٹ اسٹوڈیو کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ اس شاندار تصویر کیلئے شکریہ، میں چیمپئنز ٹرافی 2017 کا فائنل کبھی نہیں بھول سکوں گا۔‘

آرٹ کے نمونے میں محمد عامر کو چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں بھارت کیخلاف میچ میں ٹاپ بیٹسمین شیکھر دھون، ویرات کوہلی اور روہت شرما کی وکٹیں لیتے دکھایا گیا ہے۔

تازہ ترین