• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کا آغاز 17 ستمبر سے ہوگا


پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کا آغاز 17 ستمبر سے ہوگا۔

تین ون ڈے میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز 25، 26، 29 ستمبر، یکم اور 3 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان 6 ستمبر کو متوقع ہے۔

دوسری جانب این سی او سی کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ون ڈے میچز میں 4500 تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 5500 تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ صرف مکمل کورونا ویکسینیشن والے تماشائیوں کو ہی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

تازہ ترین