• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپسی رونالڈو نے ایلکس فرگوسن کے نام کردی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

دُنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے انگلش پریمیئر لیگ کے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ میں اپنی دوبارہ واپسی کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

رونالڈو کا کہنا تھا کہ وہ مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپسی کو اپنے مینٹور ایلکس فرگوسن کے نام کرتے ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا تھا کہ جس ٹیم سے اُنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا وہ اب اُسی ٹیم میں واپس آگئے ہیں، اپنی اس واپسی کو وہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے ایلکس فرگوسن کے نام کرتے ہیں جو اُن کے مینٹور ہیں۔

رونالڈو اٹالین کلب یووینٹس سے مانچسٹر یونائیٹڈ میں دو سالہ معاہدے کے تحت آئے ہیں، اُن کے ٹرانسفر کا عمل مکمل ہوگیا ہے جس میں میڈیکل، ویزا اور ذاتی شرائط شامل تھیں۔

رونالڈو کا کہنا تھا کہ جو کوئی بھی اُنہیں جانتا ہے وہ یہ بھی جانتا ہوگا کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کلب سے اُن کو نا ختم ہونے والی محبت ہے۔

دوسری جانب مانچسٹر یونائیٹڈ کے گول کیپر ڈی گے کا کہنا ہے کہ یہ ایک خواب کی مانند ہے کہ رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپس آگئے ہیں۔

کلب کے سابق کپتان رائے کین کا کہنا ہے کہ 36 سالہ رونالڈو پیدائشی ونر ہے۔



تازہ ترین